ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں اپنی مہم کا آغاز 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے کرے گی۔
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ
لاہور: ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ ہوگئی، قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں اپنی مہم کا آغاز 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے کرے گی۔
ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں کسی خاص دباؤ کا سامنا نہیں، ٹیم ہر میچ میں بھرپور توجہ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
انہوں نے کہا کہ توجہ صرف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر مقابلے میں کامیابی حاصل کریں۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پورا ٹورنامنٹ اہم ہے اور ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔