ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے دی
کپتان ابوبکر محمود نے 19ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری 02 کردی۔
ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے دی
جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز کے مینز ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
پول بی کے میچ میں پاکستان اور چین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا، تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے صرف چند منٹوں میں تین گول داغ دیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر محمود نے 19ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری 0-2 کردی۔
اس کے بعد 28ویں منٹ میں حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری 0-3 کردی۔
باقی میچ میں چین کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور پاکستان نے 0-3 کی فتح کے ساتھ پول بی میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی۔