ایشین گیمز، نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا

نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

September 26, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز، نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا( فوٹو گوگل)

ایشین گیمز، نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا( فوٹو گوگل)

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے 30، 30 رنز بنا کر ٹیم کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ابتدائی 3 وکٹیں جلد گر گئیں، تاہم سندیپ جورا نے 34 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔ روہت نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور نیپال نے 16 گیندیں قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

ادھر گروپ بی کے ایک اور میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔ ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 121 رنز بنائے، جس کے جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 80 رنز تک محدود رہی۔