پاکستانی گالفر نے اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

چیمپئن شپ میں احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز کے دوران مجموعی طور پر 223 اسکور کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی

September 26, 2026 · اسپورٹس
پاکستانی گالفر نے اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی گالفر نے اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے گالفر احمد ظفر حیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چیمپئن شپ میں احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز کے دوران مجموعی طور پر 223 اسکور کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان کو ایونٹ میں نمایاں مقام دلایا۔
پاکستان ہی کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر اعجاز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 229 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ میں شریک ایک اور پاکستانی گالفر محمد احمد منان نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 اسکور کیا۔
احمد ظفر حیات کی کامیابی کو پاکستانی گالف کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔