بابر اعظم ننھے مداح سے ملنے پہنچ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
قومی کرکٹر بابر اعظم کی اپنے ایک ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
بابر اعظم ننھے مداح سے ملنے پہنچ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل( فوٹو سوشل میڈیا ایکس)
بابر اعظم ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں طویل وقفے کے بعد واپسی پر شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ بڑی تعداد میں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک کم عمر مداح بابر اعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے جذباتی نظر آیا۔
اس ننھے مداح کے بارے میں معلوم ہونے پر بابر اعظم اس سے ملاقات کے لیے خود پہنچ گئے۔ دونوں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے، جس پر شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دو روز کے دوران متعدد مداح بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیڈیم کی حفاظتی جالی عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کرچکے ہیں۔