نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، ریاست مخالف بیان بازی پر مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
اہم کارروائی، ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا لوگو اور کارروائی کا منظر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف بیان بازی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران معروف ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ملزم کا موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جس سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر سے ریاست مخالف مواد اور بیانات کے حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔