کراچی میں ورلڈ ہارٹ ڈے پر سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد
سائیکلنگ ایونٹ کا آغاز سندھی مسلم سوسائٹی سے ہوا، جبکہ شرکا نے سائیکل چلاتے ہوئے نجی ہارٹ ہسپتال کے میڈیکل سینٹر ڈی گراؤنڈ تک سفر کیا۔
کراچی میں ورلڈ ہارٹ ڈے پر سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد
کراچی میں ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے شہریوں میں دل کی صحت اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
نجی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ ’رائیڈ فار ایوری ہارٹ‘ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائیکلنگ ایونٹ کا آغاز سندھی مسلم سوسائٹی سے ہوا، جبکہ شرکا نے سائیکل چلاتے ہوئے نجی ہارٹ ہسپتال کے میڈیکل سینٹر ڈی گراؤنڈ تک سفر کیا۔
انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کا مقصد شہریوں کو دل کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی میں جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کی ترغیب دینا ہے۔