جب تک ڈی جی صاحب دفتر میں ہوں گے کوئی گھر نہیں جائے گا،NCCIA میں انوکھا سرکلر جاری
کچھ افسران ڈی جی صاحب کی موجودگی میں ہی گھر چلے جاتے ہیں، سرکلر
کچھ افسران ڈی جی صاحب کی موجودگی میں ہی گھر چلے جاتے ہیں، سرکلر
چھٹی ہوگئی تو کیا ہوا؟ صاحب کے جانے تک دفتر میں رہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انوکھا سرکلر جاری کر دیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں چھٹی کے باوجود عملے کے گھر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سرکلر نئےڈی جی علی ناصر رضوی کے حکم پر جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق کچھ افسران ڈی جی صاحب کی موجودگی میں ہی گھر چلے جاتے ہیں۔
حکام بالا نے افسران اور عملے کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ سرکلر میں حکم دیا گیا ہے کہ جب تک ڈی جی صاحب دفتر میں ہوں گے کوئی گھر نہیں جائے گا۔ دفتری اوقات کے بعد جس نے گھر جانا ہو ڈی جی سے اجازت لینا پڑے گی۔