خیبرپختونخوا میں ضرورت پڑنے پر گورنر راج لگ سکتا ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن کو آئینی قرار دے دیا۔

September 28, 2026 · اہم خبریں
آئین میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا طریقہ کار موجود ہے، جب ضرورت پڑی تو سب ہوگا، وزیر قانون

آئین میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا طریقہ کار موجود ہے، جب ضرورت پڑی تو سب ہوگا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔آئین پاکستان چیزوں کو بہت واضح کرتا ہے، اگر ایسے حالات ہوئے یا ہیں جہاں آئینی اجازت دیتا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔ آئین کے اندر اس کا طریقہ کار موجود ہے اور جب ضرورت پڑے گی تو یہ سب کچھ نہ صرف ہوگا بلکہ نظر بھی آئے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے تقاضے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر آئینی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اقدامات کے باعث گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں اور اس پر مشاورت جاری ہے، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اُدھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی حکومت ختم ہوسکتی ہے، صوبے میں بدترین گورننس اور کرپشن جیسے سنگین مسائل ہیں صوبائی حکومت لانگ مارچ کو چھوڑ کر اُن پر دھیان دے۔