ایس سی او رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس، بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دو سال بعد بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

September 28, 2026 · اہم خبریں
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دو سال بعد بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دو سال بعد بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس کیلئے دو سال بعد بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت نیشنل کوآرڈینیٹر الوک امیتابھ دیمری کر رہے ہیں۔ یہ دو سال بعد کسی بھی بھارتی وفد کی پاکستان آمد ہے۔ ایس سی او رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آئندہ سال پاکستان میں شیڈول ہے۔