جامعہ کراچی: اسکول آف لاء کی ایڈمیشن پالیسی پر شدید تنازعہ پیدا ہوگیا

جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی نئی ایڈمیشن پالیسی اور کے کیٹگری کے خاتمے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

September 28, 2026 · اہم خبریں
جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی نئی ایڈمیشن پالیسی اور کے کیٹگری کے خاتمے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی نئی ایڈمیشن پالیسی اور کے کیٹگری کے خاتمے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 کے داخلوں کے موقع پر اسکول آف لاء کی نئی ایڈمیشن پالیسی کے معاملے پر شدید تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈین آف لاء نے الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ کو جامعہ میں ٹرانسفر کرانے کی منظوری بورڈ آف اسٹیڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی سے کروا کر اکیڈمک کونسل کی منظوری کے لیے رجسٹرار کو بھجوا دی ہے، جبکہ یونیورسٹی میں برسہا برس سے رائج “کے” یا “کراچی کیٹگری” پالیسی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

رئیس کلیہ قانون بیرسٹر سرفراز میتلو کا کہنا ہے کہ اکیڈمک کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہ ہونے کے باوجود اس شرط کو ختم سمجھا جائے گا جس کی وضاحت پراسپیکٹس کے صفحہ 157 پر موجود ہے۔ دوسری جانب، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر غفران عالم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی بھی آئینی ادارے (statutory body) کی منظوری کے بغیر ایسا کوئی فیصلہ قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں ہے۔ اس صورتحال نے طلبہ اور اساتذہ کے حلقوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔