وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں روتھسچلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے ملاقات

معاشی تعاون پر تبادلہ خیال، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

September 29, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لندن میں روتھسچلڈ اینڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات کا منظر

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لندن میں روتھسچلڈ اینڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات کا منظر

لندن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے روتھسچلڈ اینڈ کمپنی (Rothschild & Co) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت جیو اسٹریٹجک ایڈوائزری کے چیئرمین لارڈ مارک سیڈول (Lord Mark Sedwell) کر رہے تھے۔

وزیراعظم آفس کے ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی امور، معاشی تعاون اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعے تلاش کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور تجارتی ترقی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔