امریکا اور اسرائیل ایران میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، پزشکیان
امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکے
امریکا اور اسرائیل ایران میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی ذرائع سے ایران پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکے۔ ان کے مطابق ایران نے اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی صدر نے عراق، پاکستان، آذربائیجان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران موجودہ حالات کے باوجود اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر دنیا کے دوسرے حصے سے ایران کو دھمکیاں اور احکامات دیتے ہیں، جبکہ بعض ممالک ان احکامات پر عمل بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق ملک کو کمزور کرنے کے بجائے باہمی تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔