روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

حادثہ 29 ستمبر کو امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں پیش آیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

September 30, 2026 · بام دنیا
روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

روس کے مشرقی علاقے امور میں فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ 29 ستمبر کو امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں عملے کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روسی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔