شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات، وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں
ملاقات کی تصاویر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
October 2, 2026 · بام دنیا
شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات، وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دی گئی استقبالیہ ضیافت کے دوران ہوئی۔
ملاقات کی تصاویر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے مختلف لمحات شامل ہیں۔