لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو گرمی سے بھی کچھ راحت فراہم کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہور کے گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، ایم اے او کالج، چوبرجی، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی، جس کے بعد شہریوں نے صبح کے ناشتے اور تفریح کے لیے مختلف مقامات کا رخ کیا اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔
موسمی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے۔