تحریک انصاف کا گورنر راج، ایمرجنسی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے اعلان
خیبر پختونخوا میں اب تک ہمارے سیکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے، سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج لگنے کا معاملہ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں چیلنج کرنا ہمارا حق ہے۔ ایک دن کے اندر عدالت سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک ہمارے سیکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے تھے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم کابینہ اجلاس آگے لے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران حکومت نے مولانا کو فون کر کے بتایا ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ تمام جمہورت پسندوں کو اب سوچنا ہوگا۔
حکومت کے ساتھ تمام معاملات پر کبھی اتفاق نہیں ہوا تھا۔ حکومت نے مذاکرات کا ایجنڈا بدلا۔