امریکی ریاست اوریگون میں اسکول پر فائرنگ،3 بچے اور استاد ہلاک
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال تھیں، جبکہ استاد کی عمر 54 سال بتائی گئی ہے
October 16, 2026 · بام دنیا
امریکی ریاست اوریگون میں اسکول پر فائرنگ،3 بچے اور استاد ہلاک
امریکی ریاست اوریگون میں اسکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچے اور ایک استاد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والا 16 سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال تھیں، جبکہ استاد کی عمر 54 سال بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قریب موجود ایک شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔