قومی کرکٹر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے
بورڈ حارث رؤف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے،پی سی بی
قومی کرکٹر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بورڈ حارث رؤف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ بیان میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا بھی کی گئی۔
حارث رؤف ان دنوں سہ ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
تاہم، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حارث رؤف آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے یا نہیں۔