انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
ہ بین الاقوامی کرکٹ میں نصف سنچری بنانے اور اسی میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی کامیابی میں عرفات منہاس نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس نمایاں کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں نصف سنچری بنانے اور اسی میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔