ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،عباس عراقچی
خطے کے کسی بھی ملک میں جنگ شروع ہونے سے امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہوں گی
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے کسی بھی ملک میں جنگ شروع ہونے سے امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہوں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی گئی تو تہران پوری طاقت سے جواب دے گا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا مخالفین تصور بھی نہیں کرسکتے۔
باقر قالیباف کے مطابق ایران ایک خودمختار اور طاقتور علاقائی قوت ہے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کوئی غیرملکی طاقت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل کرے، دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے اور کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔
ایرانی قیادت کے ان بیانات میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ممکنہ کشیدگی کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ تاہم، خطے میں دوبارہ فوجی تصادم کے امکانات اور اس کے ممکنہ نتائج کے بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔