امریکا یوکرین کو 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا
اس دفاعی معاہدے کے تحت یوکرین کو پی اے سی تھری انٹرسیپٹر میزائل فراہم کیے جائیں گے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
امریکا یوکرین کو 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا
امریکا نے روسی فضائی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو 500 جدید پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دفاعی معاہدے کے تحت یوکرین کو پی اے سی تھری انٹرسیپٹر میزائل فراہم کیے جائیں گے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان میزائلوں کی خریداری کے اخراجات یورپی ممالک اور کینیڈا میں موجود یوکرین کے اتحادی برداشت کریں گے، یعنی اس معاہدے کی ادائیگی یوکرین کو خود نہیں کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی ترسیل میں کئی سال لگ سکتے ہیں، جبکہ یوکرین کو روسی فضائی حملوں سے تحفظ کے لیے ان ہتھیاروں کی فوری ضرورت ہے۔
یوکرینی صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ میزائلوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ ملک کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔