غزہ میں سیلاب، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اسرائیل کو انتباہ

اسرائیلی حکومت فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کا سامان اور ضروری انسانی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

November 10, 2026 · بام دنیا
غزہ میں سیلاب، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اسرائیل کو انتباہ

غزہ میں سیلاب، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اسرائیل کو انتباہ

غزہ: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے اسرائیل سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ آف پیس کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی اقدامات ناکافی ہیں، جبکہ اس حوالے سے بروقت تیاری بھی نہیں کی گئی۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں خیمے سیلابی پانی میں بہہ گئے، جبکہ کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ہنگامی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اسرائیلی حکومت فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کا سامان اور ضروری انسانی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔