نویں جماعت میں اچھے نمبر،باپ نے بیٹے کو کروڑوں روپے کی بی ایم ڈبلیو تحفے میں دے دی
محمد طلحہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس نے ششماہی امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے۔
نویں جماعت میں اچھے نمبر،باپ نے بیٹے کو کروڑوں روپے کی بی ایم ڈبلیو تحفے میں دے دی
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع مشرقی بردوان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص شمس الدین مدیا نے اپنے بیٹے محمد طلحہ کو بی ایم ڈبلیو ایم 4 کمپیٹیشن تحفے میں دی۔ محمد طلحہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس نے ششماہی امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق طلحہ کافی عرصے سے اس لگژری گاڑی کا خواہش مند تھا۔ بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لیے والد نے ممبئی کا سفر کیا اور وہاں سے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی خریدی، جسے خصوصی کنٹینر کے ذریعے آبائی علاقے پہنچایا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 15 سالہ محمد طلحہ فی الحال خود یہ گاڑی نہیں چلا سکتا، کیونکہ بھارتی قوانین کے تحت اس عمر میں کار چلانے کا لائسنس حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں سفر کرے گا۔
اس غیر معمولی تحفے کی خبر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین کم عمری میں کروڑوں روپے کی گاڑی ملنے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔