ایرانی صدر کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے
ایران اس عالمی فورم کے ذریعے ماحولیاتی نقصانات اور خطے کو درپیش مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرے گا۔
ایرانی صدر کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مسعود پزشکیان بدھ کے روز ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچے۔ وہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان ملاقاتوں کے دوران علاقائی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
تہران سے روانگی سے قبل ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کانفرنس میں امریکا اور اسرائیل کی ایسی کارروائیوں پر بات کی جائے گی جن کے باعث ماحول کو نقصان پہنچا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اس عالمی فورم کے ذریعے ماحولیاتی نقصانات اور خطے کو درپیش مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرے گا۔