انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ،بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی 112 رنز پر آؤٹ

رضوان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

November 12, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ،بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی 112 رنز پر آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ،بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی 112 رنز پر آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ عمان کے شہر العمارہ میں جاری مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے حریف ٹیم کے 21.2 اوورز میں 112 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین واپس بھیج دیے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا نے 4.2 اوورز میں 27 رنز دیے، تاہم انہیں کوئی وکٹ نہ مل سکی۔

بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران آخری پانچ اوورز میں 35 رنز بنے جبکہ اس دوران تین وکٹیں بھی گریں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق روبیول حسن انیک 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ روبائے اسلام رضون اور راکیبول حسین کریز پر موجود تھے۔