پولو ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
شاندار کارکردگی، پاکستان نے میچ سات کے مقابلے میں 4 گول سے جیتا، ایونٹ کا آخری میچ اتوار کو ہوگا
پولو ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
نائجیریا میں جاری پولو ورلڈ کپ کوالیفائر کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی پولو ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو سخت مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی راہیں مزید ہموار ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں ایران کو بھی شکست دی تھی۔ پلے آف کے مسلسل دو میچوں میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا آخری اور فیصلہ کن میچ اتوار کے روز میزبان ملک نائجیریا کے خلاف کھیلے گا۔