این ویڈیا کے بانی جینسن ہوانگ کے استعفیٰ کے بعد نئے سی ای او کی تلاش شروع

اہم پیش رفت، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مشاورت شروع کر دی، ممکنہ ناموں پر غور جاری

November 14, 2026 · بام دنیا
این ویڈیا کے بانی جینسن ہوانگ کے استعفیٰ کے بعد نئے سی ای او کی تلاش شروع

این ویڈیا کے بانی جینسن ہوانگ کے استعفیٰ کے بعد نئے سی ای او کی تلاش شروع

مصنوعی ذہانت کی معروف چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے استعفیٰ کے بعد کمپنی کے نئے سربراہ کی تلاش کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے نئے سربراہ کی تلاش کے دوران آرم (Arm) کے چیف ایگزیکٹو رینے ہاس سے رابطہ کیا ہے، تاکہ اس اہم عہدے کے لیے موزوں ترین شخصیت کا تقرر کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ نے 33 سال بعد کمپنی کی ملازم خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہوانگ کے مبینہ تعلقات سنگاپور میں قائم این ویڈیا کی کلائنٹ کمپنی میگاسپیڈ کی ایک ایگزیکٹو کے ساتھ بتائے گئے ہیں، جن کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس کو شبہ ہے کہ وہ چینی جاسوس ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہوانگ کے اپنے ماتحت کم از کم ایک ملازم اور ایک کاروباری کلائنٹ کے ساتھ تعلقات تھے۔

دوسری جانب جینسن ہوانگ کی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں نے ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کی دولت کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ کی مجموعی دولت کا تخمینہ 144 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ طلاق کی صورت میں ان کی اہلیہ کو ممکنہ طور پر 60 ارب ڈالر تک مل سکتے ہیں۔ تاہم یہ محض ایک تخمینہ ہے اور اثاثوں کی قانونی تقسیم پر منحصر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جینسن اور لوری ہوانگ نے تاحال طلاق کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے ایک سرچ فرم کے انتخاب کے عمل سے گزر رہا ہے اور اس نے ابھی تک کسی امیدوار سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ بورڈ کے بیان کے مطابق کسی بھی انفرادی امیدوار کے بارے میں قیاس آرائیاں قبل از وقت ہیں۔ واضح رہے کہ رینے ہاس 2022 سے سافٹ بینک کی حمایت یافتہ برطانوی چپ ساز کمپنی آرم کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل تقریباً 7 سال تک این ویڈیا میں بھی کام کر چکے ہیں۔