سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ نیلام کر دیا گیا

اہم کارروائی، عدالت کا حکم، 4 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت

November 14, 2026 · قومی
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ نیلام کر دیا گیا

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ نیلام کر دیا گیا

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ بالآخر نیلام کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارہ 4 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔ دستیاب دستاویزات اور اطلاعات کے مطابق فلائی جیٹ ایشیا ایئرویز کا یہ بوئنگ 767 طیارہ 29 اگست 2017 سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا۔

ذرائع اور ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ طیارہ ساز کمپنی کے دیوالیہ ہو جانے کے بعد یہ طیارہ ناقابل استعمال ہو گیا تھا، جسے عدالتی احکامات کی روشنی میں نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار میں طیارے کی محفوظ بولی 4 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ اس طیارے پر طویل عرصے سے لاکھوں روپے کے واجبات عائد تھے جو اب نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے وصول کر لیے گئے ہیں۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے طیارے کی نیلامی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چارٹر پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے اس طیارے کے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر تاحال درست حالت میں موجود ہیں۔