پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا۔

November 14, 2026 · قومی
پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات 2027 کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے،

جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027 کے نتائج کا اعلان 20 جولائی 2027 کو کیا جائے گا۔ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس سے بچ سکیں۔