پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی میں مفت تعلیم کے مواقع کا آغاز

رجسٹرڈ کارکنان اور ان کے بچوں کے لیے کامیسٹس یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں سپرنگ 2027 کے داخلے شروع ہو گئے۔

November 14, 2026 · قومی
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی میں مفت تعلیم کے مواقع کا آغاز

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی میں مفت تعلیم کے مواقع کا آغاز

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت کامیسٹس یونیورسٹی کے مختلف کیمپس میں مفت تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق رجسٹرڈ کارکنان اور کان کنان اور ان کے بچوں کے لیے کامیسٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور اس کے ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی کیمپسز میں داخلے برائے سپرنگ 2027 کا آغاز ہو گیا ہے۔

یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اسلام آباد میں 18 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبا لاہور میں 4 جنوری 2027 تک درخواست دے سکتے ہیں جبکہ واہ و ایبٹ آباد اور اٹک میں داخلے کی آخری تاریخ بالترتیب 4 اور 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔