سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشتہاری قراردینے کی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت
سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرورملزم محمد امین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔عدالت نے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
سٹی کورٹ میں سماعت کے دوران ملزمان تنویر پاستا، رمضان، حذیفہ اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ چھاپوں کے باوجود ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ اس رپورٹ کے بعد عدالت نے ملزم کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اسے اشتہاری قرار دینے کے قانونی عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی۔
عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔
سانحہ گل پلازہ میں 72 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔