عمران خان کا چیف جسٹس کو خط این آر او کی درخواست ہے ، طارق فضل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کا جیل سے چیف جسٹسز کو لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے ، رد عمل

November 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیف جسٹسز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے اسے این آر او کی درخواست قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے چیف جسٹسز کو لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے، بنیادی طور پر یہ خط این آر او کی درخواست ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے آج خود این آر او کے طلب گار ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے مل سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں ہیں بلکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں قید ہیں۔ ان کے بقول یہ کرپشن کا ایک کھلا اور واضح کیس ہے۔