وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کالعدم قرار دیدی

اہم فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم، اپیل منظور کر لی گئی

November 17, 2026 · قومی
وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کالعدم قرار دیدی

وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کالعدم قرار دیدی

وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل نیب سلیم شہزاد کے خلاف جاری چارج شیٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی ہے۔ عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے اس مقدمے میں 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق، عدالت نے قرار دیا ہے کہ سلیم شہزاد کی تعلیمی ڈگری سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) خود سپریم کورٹ میں اس کی تصدیق کر چکا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہائیوں گزرنے کے بعد بغیر کسی نئے شواہد کے دوبارہ تحقیقات کرنا پہلی رپورٹ کے سراسر برعکس ہے۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی قسم کی جعل سازی، فریب یا غلط بیانی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ ان تمام قانونی نکات کی روشنی میں وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے خلاف دائر کردہ چارج شیٹ، تمام الزامات اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔