راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستانی بولرز نے سری لنکا کو 98 رنز پر ڈھیر کر دیا
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستانی بولرز نے سری لنکا کو 98 رنز پر ڈھیر کر دیا
سری لنکا کی پوری ٹیم 35.3 اوورز میں پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان نے دن کے دوسرے سیشن میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان کے بغیر ایک رن بنا لیا تھا۔ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 97 رنز درکار ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سونل دھنوشا نے 21 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز میں اذان اویس ایک اور طیب عارف صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔