بلاول کے بیان پر جے یو آئی نے قصیدے پڑھنے شروع کر دیے

لاول بھٹو زرداری نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کرکے جے یو آئی کے مؤقف کی تائید کی ہے ، ترجمان جے یو آئی

November 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایک بیان ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کرکے جے یو آئی کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صوبوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کی رائے سامنے آگئی ہے، جے یو آئی کا مؤقف بھی یہی ہے، ریفرنڈم کرانے کا تجربہ ہمیشہ داغ دار رہا ہے۔

جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی مسئلے کے حل کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہتی۔

ترجمان نے کہا کہ ریفرنڈم کو بھی ایمرجنسی اور گورنر راج کی طرح آئین کا سہارا لے کر غلط استعمال کیا جائے گا۔