ایرانی وزیر خارجہ کی عمان میں قطری وفد سے ملاقات

ملاقات میں عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کے ’کردار کو جاری رکھنے‘ پر زور دیا

November 18, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسقط :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں قطری نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔قطر کے وزیر اعظم کے مشیر کی سربراہی میں قطری وفد بھی عمان پہنچا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ملاقات کی تفصیلات بیان کیے بغیر کہا کہ فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کے ’کردار کو جاری رکھنے‘ پر زور دیا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تازہ صورتحال کے حوالے سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا کہ اس وقت کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔

عراقچی اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سے پہلے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔