راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کو سری لنکا پر 29 رنز کی برتری،4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے
محمد طحہ 8 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صاقب خان 7 اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کو سری لنکا پر 29 رنز کی برتری،4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے اور سری لنکا کے پہلی اننگز کے اسکور 98 رنز کے جواب میں 29 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 80 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد طحہ 8 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صاقب خان 7 اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور پربتھ جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 35.3 اوورز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضااللہ اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے روز پہلے سیشن کے دوران پاکستان نے اپنی برتری 29 رنز تک پہنچا دی، جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔