ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا واشنگٹن میں حملے کی سازش کا الزام مسترد

نیا جنگی پروپیگنڈا، امریکی وزیر خارجہ کا ترددی بیان، میڈیا کے استعمال پر تحفظات

November 18, 2026 · بام دنیا
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا واشنگٹن میں حملے کی سازش کا الزام مسترد

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا واشنگٹن میں حملے کی سازش کا الزام مسترد

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واشنگٹن میں مبینہ بم حملے کی سازش سے متعلق میڈیا رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ سی این این کی یہ رپورٹ دراصل ایران کے خلاف ایک نیا جنگی پروپیگنڈا ہے اور تازہ الزامات خطے میں جنگ کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سی این این کا نیا مالک لیری ایلیسن اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا مالی سپورٹر ہے اور امریکا میں دائیں بازو کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایران کے مبینہ ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو فراہم کرتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی، جبکہ ایران کی جانب سے واشنگٹن میں حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں ہے۔