گھاس والی پچز فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے، عامر جمال کا بیان

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پچ روز بروز تبدیل ہوگی، قومی کھلاڑی کا اظہارِ خیال

November 18, 2026 · اسپورٹس
گھاس والی پچز فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے، عامر جمال کا بیان

گھاس والی پچز فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے، عامر جمال کا بیان

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پچ پر آخری دن تک تیز گیند بازوں کو مدد ملے گی اور راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ روز بروز تبدیل ہوگی۔

عامر جمال کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی پچز تیار کی گئی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی میچ مس نہیں کیا اور اس سطح کی کرکٹ نے انہیں بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ پاکستان کرکٹ میں فاسٹ بولرز کی شاندار تاریخ موجود ہے۔

اپنے کھیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کام گراؤنڈ میں 100 فیصد پرفارمنس دینا ہے اور وہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ایک ہی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتے۔ بابر اعظم کی وکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ بہت اچھی تھی اور ایسی گیند پر 99 رنز پر بھی آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیونکہ اس فارمیٹ میں کم بیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پہلی اننگز کی برتری آخری دن پاکستان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس دوران عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔