آسٹریلیا میں لاکھوں سرخ کیکڑوں کی سالانہ ہجرت، سڑکیں سرخ رنگ میں ڈھل گئیں
کیکڑوں کو گاڑیوں کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے سڑکوں پر خصوصی رکاوٹیں اور راستے بنائے گئے ہیں، جبکہ کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
آسٹریلیا میں لاکھوں سرخ کیکڑوں کی سالانہ ہجرت، سڑکیں سرخ رنگ میں ڈھل گئیں
آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے پر لاکھوں سرخ کیکڑوں نے اپنی سالانہ ہجرت شروع کردی، جس کے باعث سڑکیں اور پل سرخ کیکڑوں سے بھر گئے
14 اور 15 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کروڑوں سرخ کیکڑے سڑکوں اور پلوں پر جھنڈ کی صورت میں سفر کر رہے ہیں۔ ان کی بڑی تعداد جنگلات سے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے تاکہ افزائش نسل کا عمل مکمل کرسکے۔
بارشوں کے موسم میں شدید بارشوں کے بعد کیکڑوں کی یہ ہجرت شروع ہوتی ہے۔ اس دوران کیکڑے سڑکیں عبور کرتے، پلوں پر چڑھتے اور ساحل کی جانب بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
کیکڑوں کو گاڑیوں کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے سڑکوں پر خصوصی رکاوٹیں اور راستے بنائے گئے ہیں، جبکہ کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
پارکس آسٹریلیا کے مطابق اس غیر معمولی قدرتی منظر کے لیے کئی ماہ پہلے سے تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔ عملہ زیر زمین گزرگاہوں کی صفائی، خصوصی پلوں کی تعمیر اور سڑکوں کے کناروں پر طویل رکاوٹیں نصب کرتا ہے تاکہ کیکڑے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔