جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے قبل ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کم لیے

عالمی مقبولیت کا نیا ریکارڈ، پیشگی آرڈرز میں ریکارڈ اضافہ، ٹیک ٹو کے مطابق طلب توقعات سے زیادہ ہے

November 18, 2026 · بام دنیا
جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے قبل ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کم لیے

جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے قبل ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کم لیے

دنیا بھر میں انتہائی مقبول ویڈیو گیم سیریز ’گرینڈ تھیفٹ آٹو‘ کے نئے ایڈیشن ’جی ٹی اے 6‘ نے باضابطہ ریلیز سے دو روز قبل ہی مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کمپنی سینسر ٹاور نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ اس گیم کے پیشگی آرڈرز سے اب تک تقریباً ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے جبکہ اس کی ایک کروڑ 58 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جی ٹی اے 6 کے تقریباً 75 فیصد پیشگی آرڈرز پلے اسٹیشن ایڈیشن کے لیے موصول ہوئے ہیں جبکہ بقیہ 25 فیصد آرڈرز ایکس باکس کے لیے کیے گئے ہیں۔ گیم تیار کرنے والی کمپنی ٹیک ٹو نے اگرچہ پیشگی آرڈرز کے حتمی اور تفصیلی اعدادوشمار تاحال جاری نہیں کیے ہیں، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گیم کی طلب ابتدائی تمام اندازوں اور توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

تجزیہ کاروں اور مارکیٹ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جی ٹی اے 6 رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر میں 3 ارب ڈالر کی مجموعی فروخت کا شاندار ہدف باآسانی حاصل کر سکتا ہے۔ گیم کے اس بے مثال جنون نے شائقین کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور گیمنگ انڈسٹری میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔