انتظامی یونٹوں پر ریفرنڈم آئین کے تحت ہوا تو پہلا ہوگا،ملک محمد احمد خان

ماضی میں ہونے والے ریفرنڈم آئین کے تحت سول اور جمہوری انتظامیہ کے دور میں نہیں کرائے گئے۔

November 18, 2026 · قومی
انتظامی یونٹوں پر ریفرنڈم آئین کے تحت ہوا تو پہلا ہوگا،ملک محمد احمد خان

انتظامی یونٹوں پر ریفرنڈم آئین کے تحت ہوا تو پہلا ہوگا،ملک محمد احمد خان

 اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اگر انتظامی یونٹوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جاتا ہے تو یہ آئین کے تحت ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ریفرنڈم ہوگا، تاہم اس کا حتمی فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والے ریفرنڈم آئین کے تحت سول اور جمہوری انتظامیہ کے دور میں نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئین کے تحت ریفرنڈم کرانے کی بات کی جا رہی ہے، جبکہ اسی آئین کی خالق پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی جانب سے دباؤ کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہو سکتی ہے، تاہم دباؤ کی شکل مختلف ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو بھی دراصل عوامی دباؤ ہی کی بات کر رہے ہیں۔ انتظامی یونٹوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی