نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز مظفرآباد پہنچ گئے
نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسے پورا کرنے کیلئے اب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب
نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز مظفرآباد پہنچ گئے
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسے پورا کرنے کیلئے اب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا مقصد آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھانا اور علاقے کی ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی، جہاں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی موجود تھے۔ جاری کردہ تصاویر اور ویڈیو میں نواز شریف کی مظفرآباد آمد اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اس پیش رفت کو نواز شریف کے سابقہ وعدے کی تکمیل اور آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔