پاکستانی خلا بازوں کی چین میں خلائی تربیت مکمل ، 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوں گے
پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 مشن کے ذریعے خلا میں جائے گا
فائل فوٹو
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خلائی تربیت مکمل کر لی۔
سپارکو کے مطابق یہ پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین شراکت داری میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 مشن کے ذریعے خلا میں جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ تربیت مکمل کرنے والے دونوں امیدواروں میں سے ایک خلا باز مشن پر روانہ ہوگا، چینی خلائی ادارے نے شینزو 24 مشن کا باضابطہ لوگو جاری کر دیا ہے۔
سپارکو کے مطابق مشن کے لوگو میں پاکستان کا قومی پھول چنبیلی شامل کیا گیا ہے، 25 نومبر کو پاکستانی خلا باز خلا میں روانہ ہوں گے۔