ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،زیرِ سمندر کیبل میں خرابی،رفتار75 فیصد تک کم ہوگئی

انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ سروس پر پڑنے والے اثرات کم سے کم کیے جا سکیں۔حکام

November 19, 2026 · قومی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر،ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل میں فالٹ

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر،ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل میں فالٹ

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار متاثر ہونے کی وجہ بین الاقوامی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) میں خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کے متوقع وقت کا تعین کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ سروس پر پڑنے والے اثرات کم سے کم کیے جا سکیں اور صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر لانے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جا سکیں۔

انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس (NetBlocks) کے مطابق 16 سے 18 نومبر 2026 کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مختلف انٹرنیٹ فراہم کنندگان کی کنیکٹیویٹی معمول کی تقریباً 100 فیصد سطح سے کم ہو کر 35 سے 75 فیصد کے درمیان رہ گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی انٹرنیٹ کیبل میں تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خرابی ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئی۔

حکام کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور سروس کی مکمل بحالی کے متوقع وقت کا تعین کر رہی ہے۔

اس دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں اور سروس کا تسلسل برقرار رہے۔

نیٹ بلاکس کے مطابق انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں کمی کی وجہ سے مختلف فراہم کنندگان کی سروس متاثر ہوئی ہے جبکہ آپریٹرز متبادل راستوں کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل میں خرابی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تاحال انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہونے کی کوئی حتمی ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔

تاہم بین الاقوامی بینڈوتھ متاثر ہونے کے باوجود مقامی مواصلاتی خدمات، بشمول فون کالز، معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ انٹرنیٹ سروس جلد معمول پر لائی جا سکے۔