شینژن میں تاریخی سہ فریقی ملاقات، کواڈ اجلاس میں مودی کو نظر انداز کر دیا گیا
اہم سفارتی بیٹھک، ٹرمپ اور مودی کی ملاقات نہ ہو سکی، روس اور چین سے مذاکرات ہوں گے۔
شینژن میں تاریخی سہ فریقی ملاقات، کواڈ اجلاس میں مودی کو نظر انداز کر دیا گیا
چین کے شہر شینژن میں عالمی سیاست کی تاریخ کا ایک اہم موڑ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان تاریخی سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ تین عالمی طاقتوں کے رہنماؤں کی پہلی باضابطہ مشترکہ نشست ہے، جسے عالمی سفارت کاری میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ہوائی اڈے پر امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا۔ مذاکرات کے اہم ایجنڈے میں یوکرین اور ایران کی جنگیں، تجارتی تناؤ، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیشرفت شامل ہیں۔
دوسری جانب فلپائن میں منعقدہ کواڈ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق برسوں تک ٹرمپ کی خوشامد اور قریبی شراکت دار بننے کی کوششوں کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر سے براہ راست ملاقات یقینی نہ بنا سکے اور صدر ٹرمپ نے محض رسمی بات چیت پر اکتفا کیا۔ دی ویک کے مطابق امریکی صدر کے بھارت آنے پر آمادہ نہ ہونے کے باعث کواڈ اجلاس فلپائن میں منعقد ہوا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت تعلقات میں سرد مہری کی وجوہات میں بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی، روسی تیل کی خریداری اور تجارتی پابندی جیسے عوامل شامل ہیں۔
شینژن میں جاری اس سہ فریقی بیٹھک کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے فروری 2022ء سے جاری یوکرین جنگ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی اور نئے معاہدے کے خواہاں ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چین کے پاس 600 سے زائد جوہری وار ہیڈز ہیں جبکہ امریکا اور روس دونوں کے پاس 5000 سے زیادہ جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری تنازع کا خاتمہ بھی زیرِ بحث ہے۔