خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز اجرا کیلیے تیار ، وفاق نے سمری منظور کر لی
منظور شدہ آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات سے متعلق قانونی ترامیم شامل
فائل فوٹو
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق پانچ آرڈیننسز جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔
منظور شدہ آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات سے متعلق قانونی ترامیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے آرڈیننسز کی منظوری کے بعد انہیں اجرا کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے ان آرڈیننسز کے جلد اجرا کا امکان ہے۔
منظورشدہ آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور خصوصی اقدامات سے متعلق نامزد اضلاع کے لیے آرڈیننس بھی منظوری پانے والوں میں شامل ہیں۔