باجوڑ: تبلیغی جماعت مرکز کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا

November 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

باجوڑ میں تبلیغی جماعت مرکز ناوے ڈنڈ کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں، پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔