صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 نئے بلوں اور 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی

اہم قانون سازی، مختلف شعبوں سے متعلق امور کی توثیق، سمری منظور کر لی گئی

November 21, 2026 · قومی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 نئے بلوں اور 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 نئے بلوں اور 5 آرڈیننسز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے 5 آرڈیننسز اور 12 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کی توثیق کے بعد ان قانونی دستاویزات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے منظور کیے جانے والے 5 آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے 12 دیگر بلوں کی بھی منظوری دی ہے جن میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

منظور شدہ دیگر بلوں میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026، نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 بھی شامل ہیں۔